9 دسمبر 2014 - 03:02
شام، دہشت گردوں نے تاریخی مسجد منہدم کر دی

شام میں تكفيري دہشت گردوں نے حلب سٹی میں ایک تاریخی مسجد کو منہدم کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ، اتوار کو تكفيري دہشت گردوں نے حلب سٹی میں تاریخی مسجد کو دھماکے سے اڑا دیا۔

نیشنل ٹی وی کے مطابق، دہشت گردوں نے 800 سالہ قدیمی السلطانيہ مسجد کو شہید کر دیا۔

شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مسجد کو منہدم کرنے کے لئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، جس سے ہونے والا دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دوسری طرف حلب سٹی میں تكفيري دہشت گردوں اور شامی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع ہے۔

کسی وقت شام کے اقتصادی دارالحکومت سمجھا جانے والا حلب شہر اب کھنڈرات میں بدل چکا ہے۔

دہشت گردوں نے اس شہر کے تقریبا نصف حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ شامی فوجی تكفيري دہشت گردوں کو ان علاقوں سے نکالنے وسیع کارروائی کر رہی ہے۔
.......

/169